Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جوڈیشل کمیشن کے بغیر چوتھی مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جوڈیشل کمیشن کے بغیر چوتھی مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر چوتھی مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے کہا کہ حکومت اصولی طور پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے، جس کے بعد ٹی او آرز کے تعین کے لیے میٹنگ ہو سکتی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مطالبات پر پیشرفت ہونے پر ہی چوتھی میٹنگ ممکن ہوگی، بصورت دیگر اس میں شرکت نہیں کریں گے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیراعظم کی آمد پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کیا گیا، جو قابل افسوس ہے۔رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں، جو سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *