Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قائمہ کمیٹی سے منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 قائمہ کمیٹی سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کو منظور کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی کے مطابق بل کے حق میں 10 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 6 ارکان نے مخالفت کی۔اجلاس کے دوران وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے ڈیجیٹل ہونے سے گریزاں ہیں، اور اس بل کی منظوری کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ہونے سے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے اور نظام میں شفافیت آئے گی۔شزہ فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ قومی سطح پر سائبر سکیورٹی تھریٹس میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ فنانشل فراڈ کے مسائل بھی درپیش ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر رشوت کے کلچر کو ختم کرنا ہے اور شفافیت لانی ہے تو نظام کو ڈیجیٹل کرنا ناگزیر ہے۔آخر میں چیئرمین کمیٹی نے تمام ارکان کی رائے سننے کے بعد بل کو منظوری کے لیے پیش کیا، جسے چھ کے مقابلے میں دس ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *