Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کے پی حکومت کا کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کے پی حکومت کا کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام شریک تھے۔اجلاس میں معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے دستخط کنندگان کی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ، ضلع کُرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دریں اثنا، کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور دیگر ضروری سامان لے کر 60 سے زائد چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کُرم پہنچ چکا ہے، جو شام تک پارا چنار اور دیگر علاقوں تک پہنچ جائے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، کرم کے علاقے بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *