Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار

اسلام آباد: اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز اور دیگر ڈیوائسز سائبر سکیورٹی رسک قرار دے دی گئیں۔نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی ہے۔جاری کی گئی سکیورٹی ایڈوائزری کے مطابق پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسزخفیہ معلومات افشا کرسکتی ہیں، ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتاہے،پہننے کے قابل اسمارٹ ڈیوائسز ادارہ جاتی سکیورٹی کیلئے بھی خطرہ قرار دی گئی ہیں۔حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال سے قبل آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حساس اجلاسوں، آپریشنز والے مقامات پر ان ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے۔ حساس مقامات پر ان ڈیوائسز کے جی پی ایس اور بلوٹوتھ کو غیر فعال کیا جائے، منظور شدہ ڈیوائسز کے ملٹی فیکٹر تصدیقی نظام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *