Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 5 روپے تک کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کر دی گئی ۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 168 روپے 12 پیسے پر آ گیاہے ۔ حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے ہو گی ۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سےآئندہ 15روز کیلئے ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *