Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ،مسافروں کو یرغمال بنا لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ،مسافروں کو یرغمال بنا لیا

کوئٹہ: دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بولان پاس کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا،دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنایاہواہے۔مسافروں میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی بھی ہے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا۔ان دہشتگردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے،واقعے سے متعلق حقائق اکٹھے کر رہے ہیں۔دوسری جانب تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پرحملے کے دہشتگردافغانستان میں اپنےماسٹرمائنڈ سےرابطےمیں ہیں،دہشت گردوں نےعورتوں اوربچوں کوڈھال بنایاہوا ہے۔سیکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کاگھیراؤکرلیااورفائرنگ کاتبادلہ جاری ہے،عورتوں اوربچوں کوڈھال بنائےجانےکی وجہ سےآپریشن انتہائی احتیاط سےکیاجارہا ہے،آخری دہشت گرد کےخاتمے تک آپریشن جاری رکھاجائےگا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بزدلانہ حملے پرانڈین اورملک دشمن سوشل میڈیاغیرمعمولی طور پرمتحرک ہے،ہندوستانی میڈیا،سوشل میڈیامسلسل گمراہ کن،جھوٹااورفیک پراپیگنڈاکرنےمیں مصروف ہے۔پرانی ویڈیوز،تصاویر،فیک وٹس ایپ پیغامات سےہیجان پیداکرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے،مذموم سوشل میڈیا مہم کےذریعےلوگوں میں ہیجان پیداکرنےکی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔دہشتگردوں سےجڑےسوشل میڈیااکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہراگلنےمیں بھارتی میڈیاکاساتھ دےرہےہیں،ہندوستانی میڈیا خود ساختہ مفروربلوچ رہنماؤں کے تجزیےدکھاکرلوگوں کوگمراہ کرنےمیں مصروف ہے۔عوام گمراہ کن اورمن گھڑت پراپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سےدی جانےوالی معلومات پراکتفا کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *