Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مکمل امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا، وزیر اعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مکمل امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں مکمل امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن چاہیئے۔ اور ہر سہ ماہی میں میری اور آپ کی منسٹریز کا ریویو ہو گا۔ اور ریویو کے نتائج قوم کے سامنے پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ ملک میں دہشتگردی ایک بار پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ جس میں ہر روز جوان شہادتیں دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہو گا۔ ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پولیس، افواج پاکستان کے جوان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں۔معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پھر اچھی خبر آئی ہے کہ ہماری ترسیلات اس ماہ میں 3.1 ارب ڈالر پر پہنچی ہیں۔ اور ہمیں اسی رفتار سے اپنی ایکسپورٹس کو بھی بڑھانا ہو گا۔ میں ایک دو منسٹریز کو اپنے پاس دعوت دوں گا آپ تیاری کے ساتھ آئیں۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا ایک اچھا فیصلہ ہم نے کیا ہے۔ ہم نے اسلام آباد میں پورے پاکستان کے لیے ایک جدید ترین یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اور 14 اگست 2026 کو اس کے پہلے سیکشن پر کام شروع ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *