Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن: ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن: ہزاروں سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

لاہور: بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کے موقع پر بھارت سے 6,751 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں پاکستانی حکام اور سکھ کمیونٹی کے نمائندوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ان یاتریوں کی بڑی تعداد 11 بھارتی ریاستوں سے آئی ہے، جن میں زیادہ تر بزرگ شامل ہیں۔ ان یاتریوں نے واہے گروجی کا خالصہ اور واہے گروجی کی فتح کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستان کا سفر شروع کیا۔
پاکستان نے بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کے حوالے سے 6 ہزار 751 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ ان یاتریوں کو اسپیشل بسوں کے ذریعے گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور گردوارہ دربار صاحب کرتار پور روانہ کیا گیا۔ ان یاتریوں کے لئے رہائش، لنگر اور میڈیکل کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ کرایہ 17,500 روپے فی کس رکھا گیا ہے۔
پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں ویزے جاری کر کے سکھ قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھوں کا پاکستان کے ساتھ گہرا روحانی تعلق ہے اور پاکستانی حکومت سکھوں کے مذہبی مقامات کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔بھارتی یاتری اپنی مذہبی رسومات اور یاترا مکمل کرکے 19 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے ہی واپس جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *