Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دو روزہ دورہ، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کا دو روزہ دورہ، ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

منسک: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے۔ منسک ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس دوران وزیراعظم کا مختلف بیلاروسی حکام سے ملاقاتیں کرنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا، مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اس وفد میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *