Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پرایک لاکھ تک جرمانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پرایک لاکھ تک جرمانہ

راولپنڈی: پنجاب بھر میں سگریٹ نوشی کے انسداد کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت تعلیمی اداروں، دفاتر، اسپتالوں، شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے، اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1 ہزار روپے سے لے کر 1 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذرات علی کی زیر صدارت اجلاس میں اس بارے میں تفصیلات شیئر کی گئیں۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی اور بتایا کہ اس قانون کی خلاف ورزی پر دکانوں پر سگریٹ فروخت کرتے وقت نوٹس آویزاں کرنا ضروری ہوگا۔ تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے میں سگریٹ فروخت کرنا بھی ممنوع ہوگا، جس کی خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔
سید نذرات علی نے کہا کہ طلبا کو تمباکو نوشی سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، کیونکہ تمباکو نوشی سے مختلف بیماریوں جیسے گلے کا کینسر، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، جو ہر سال 1.6 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو “سموک فری پاکستان” ایپ کے ذریعے خلاف ورزی کی اطلاع دینے کی ترغیب بھی دی۔
حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو فوکل پرسن اور ٹرینرز نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سگریٹ نوشی کے انسداد میں مزید کامیاب اقدامات کیے جا سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *