Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اپنی حمایت سے ترک صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے:وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اپنی حمایت سے ترک صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے:وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا، وزیراعظم نے کہا کہ اس تاریخی فتح پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جو اس سال فروری میں صدر رجب طیب ایردوان کے اسلام آباد کے تاریخی دورے کے بعد سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اپنے حالیہ دورہء انقرہ کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران کئے گئے تمام اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن جلد از جلد بلایا جائے۔
ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے اس کی کوششوں اور عزم کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی ادارہ جاتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *