Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ایئرپورٹ کے قریب گرنیوالا سرویلنس ڈرون تحویل میں لے لیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ایئرپورٹ کے قریب گرنیوالا سرویلنس ڈرون تحویل میں لے لیا گیا

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورکے قریب ایوی ایشن میس کے علاقے میں ایک سرویلنس ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب اڑان بھرنے والے اس ڈرون کو جام کرکے گرایا گیا۔سکیورٹی اداروں نے گرنے والے ڈرون کو فوری طور پر تحویل میں بھی لے لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دیگر تفصیلات کا پتہ لگایا جا سکے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *