Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان ون چائنا پالیسی کا حامی، تعلقات مزید وسیع کریں گے، صدرآصف زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان ون چائنا پالیسی کا حامی، تعلقات مزید وسیع کریں گے، صدرآصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 74 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان “ون چائنا” پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے، پاک چین اقتصادری راہداری نے پاکستان کی معیشت ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔آصف زرداری نے مستقبل میں چین کے ساتھ تعلقات مزید وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کے دفاعی شعبے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان معیشت، ٹیکنالوجی ، دفاع، تعلیم اور تجارت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *