Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی وزیرخزانہ کی نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریز سے ملاقات‘ سرمایہ کاری کا خیرمقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی وزیرخزانہ کی نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریز سے ملاقات‘ سرمایہ کاری کا خیرمقدم

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں نیدرلینڈز کے سفیر ہینی ڈی ویریز سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان میں ڈچ کمپنیوں کی مسلسل دلچسپی اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے پاکستان کو مختلف شعبوں، خصوصاً ترقیاتی اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں نیدرلینڈز کی جانب سے فراہم کی جانے والی تکنیکی و مالی معاونت کو بھی سراہا۔وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *