Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ کیلئے میڈیکل کالج بنانے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ کیلئے میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان کردیا۔لیپ ٹاپس تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہا کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری میں تعمیر شروع ہو جائےگی،کوشش ہےکوئی بچہ ٹیکنالوجی اور تعلیم سے محروم نہ رہے۔ لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وزیراعلی نےکہا قوم کومیزائل نہیں فتنہ تباہ کرتا ہے،جب قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے توکوئی ہمیں نہیں ہرا سکتا، دشمن کو دھول چٹانے پرفیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئرچیف کو خراج تحسین پیش کرتی ہو،اب کسی میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنے کی جرات نہیں،جو فتنہ فساد کرنے والوں کے بہکاوے میں آئے،وہ آج جیلوں میں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *