Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایرانی میزائل حملوں کے باعث ہزاروں اسرائیلیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پرمجبور ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایرانی میزائل حملوں کے باعث ہزاروں اسرائیلیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پرمجبور ہوگئے

تل ابیب: ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کپمنسیشن فنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 190 اسرائیلی شہری اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میزائل حملوں سے عمارتوں، گاڑیوں، ذاتی اشیا اور دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان پر 30 ہزار سے زائد کلیمز بھی جمع کروائے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کا آغاز 13 جون کو ہوا جب اسرائیل نے ایران کے مختلف مقامات بشمول فوجی اور جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔ جواباً ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں پر میزائل برسائے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایرانی میزائل حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایران میں 639 افراد شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *