Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں اور رہیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جیل میں ہوں یا باہر عمران خان پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں اور رہیں گے۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں، وہ پریشان ہیں، ہمیں بھی بڑا دکھ ہوا دنیا کے بڑے بڑے لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوشش کی، کوئی ان کو مائنس نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم سے بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہے، پارٹی مضبوط ہے پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے ،وہ بندہ جس کو پانچ دن میں تین سزائیں سنائی گئیں اور 45 سال کی سزا دی گئی، 300 سے زیادہ کیس کروائے گئے، اہلیہ کو جیل میں رکھا گیا، ہر قسم کی زیادتی ہوئی ان کے ساتھ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل میں ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا گیا، اس کے باوجود وہ ڈٹا ہوا ہے، عوام ان کے ساتھ ہے، انہی کا یہ ووٹ، انہی کی یہ پارٹی اور انہی کی یہ اسمبلی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لیڈر ہیں، لیڈر تھے اور لیڈر رہیں گے، چاہے وہ جیل میں ہوں یا جیل سے باہر وہ چیئرمین تھے چیئرمین ہیں اور چیئرمین رہیں گے، انہی کے احکامات پر عملدرآمد ہوگا، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک ہے نا بانی کے مقابلے میں کوئی گروپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی لیڈرشپ میں سب متفق ہیں، اسی کو پارٹی کہتے ہیں، ہمارے پاس کوئی ایسا گروپ نہیں ہے جسے میں فارورڈ بلاک کہوں، بانی کی رہائی کیلئے تحریک بھی چلائیں گے، لیکن عدالتوں سے بڑی مایوسی ہوئی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عمران خان کو اندر رکھنے کیلئے کیا کچھ نہیں ہوا، 26 ترمیم بھی آڑے آگئی، لوگوں پر گولیاں بھی چلائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بندوبست ضرور ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *