Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان

اسلام آباد: حال ہی میں پاک بھارت فوجی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی بالمشافہ ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہو سکتی ہے۔پاکستانی وفد وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اجلاس میں شریک ہوگا جبکہ بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اپنے وفد کے ہمراہ ایس سی او اجلاس میں آئیں گے۔ترک میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف چین پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف اجلاس میں میں شرکت کے لیے چین میں ہیں لیکن بھارتی وزیرِ دفاع سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، انسداد دہشت گردی تعاون اور عسکری روابط پر غور ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *