Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 132 فلسطینی شہید‘495زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت جاری، مزید 132 فلسطینی شہید‘495زخمی

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ میں انسانی بحران کے شکار بھوکے اور بےسہارا فلسطینیوں پر حملے مزید تیز کر دیے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فورسز کے حملوں میں مجموعی طور پر 132 فلسطینی شہید جبکہ 495 افراد زخمی ہو گئے۔رفاہ اور خان یونس میں امداد کے منتظر نہتے شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں اسرائیلی فورسز نے براہ راست فائرنگ کر کے 94 افراد کو شہید کر دیا۔ دوسری جانب غذائی قلت بھی شدت اختیار کر گئی ہے، 18 مزید افراد بھوک کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں، جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 86 ہو گئی ہے۔ ادھر اٹلی کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی جہاز روانہ کیے گئے ہیں، تاہم اسرائیلی محاصرہ بدستور قائم ہے اور امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *