Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انڈونیشیا میں سیلاب نے دو جزیروں پر تباہی مچادی، 19 افراد ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انڈونیشیا میں سیلاب نے دو جزیروں پر تباہی مچادی، 19 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا میں سیلاب نے دو جزائر میں تباہی مچا دی جس میں سیاحتی مقام بالی بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے ترجمان عبد الموہاری نے بتایا کہ مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث بالی کے 7 اضلاع ڈوب گئے اور لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالی میں 14 جب کہ فلورز جزیرے میں 5 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ درجنوں افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔امدادی کاموں کے دوران اب تک 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، سکولوں، دیہات کے ہالز اور مساجد کو عارضی پناہ گاہوں میں بدل دیا گیا۔ترجمان عبدالموہاری نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیمیں تاحال ہنگامی اقدامات میں مصروف ہیں، لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ جمعے سے پیر تک دوبارہ بارشوں کا امکان ہے، شہری ساحلی علاقوں کا رخ نہ کریں اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *