Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بی آرٹی منصوبہ:سندھ حکومت کی کمیٹی کو تین ہفتے کی مہلت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بی آرٹی منصوبہ:سندھ حکومت کی کمیٹی کو تین ہفتے کی مہلت

کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تیزی سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت کی بنائی جانے والی کمیٹی کو کام کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ 2 اکتوبر کو کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تیزی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت سندھ نے سینئر وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے رہی ہے ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ توقع ہے کہ درخواست میں بنائے گئے فریقوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کئے جائیں گے ، سینئر وزیر کی سربراہی میں کمیٹی مسائل کے حل کیلیے کام کریگی اور کام میں تیزی آئے گی۔ عدالت نے کمیٹی کو کام کرنے کے لیے تین ہفتے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ 2 اکتوبر کو کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے ، اس دوران منصوبے پر کام جاری رکھا جائے ۔ دوران سماعت بیرسٹر صلاح الدین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے وکالت نامہ داخل کرایا۔ فریقین کی جانب درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراضات دائر کئے ہیں۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا جسے 2023 میں مکمل ہونا تھا تاہم منصوبے کی تکمیل میں بارہا توسیع کی گئی، منصوبے کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی تھا لیکن مس مینجمنٹ سے اذیت کا باعث بن گیا، ابتدائی طور پر منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے لگایا گیا تھا لیکن تاخیر سے منصوبے کی لاگت 103 ارب تک پہنچ گئی ہے ، پراجیکٹ کے درمیان یوٹیلیٹی کی تنصیبات سے ڈیزائن میں متعدد بار تبدیلی کی گئی، ریڈ لائن منصوبے مکمل کرنے کی نئی مدت 2026 تک دی گئی ہے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ برسات کے دوران سڑکوں کی کھدائی، نامکمل تعمیرات اور غیر محفوظ راستوں سے حادثات رونما ہوئے ، درخواست میں چیف سیکرٹری ،میئر کراچی ،سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ،ٹرانس کراچی، ایشیائی ترقیاتی بینک اور سی آر 3ایم ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *