Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فوجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب ،شہدا کو خراج عقیدت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر فوجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب ،شہدا کو خراج عقیدت

اسلام آباد:پاکستان کے 60ویں یومِ دفاع کے موقع پر قوم کی ثابت قدمی اور افواجِ پاکستان کی بہادری کو خراجِ عقیدت اور سلامِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار اور شاندار تقریب فوجی فاؤنڈیشن کی جانب سے فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں ہوئی ۔فوجی فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ہلالِ امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء، شہداء کے بچے ، سابق فوجی اور فلاحی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ملازمین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔مہمانِ خصوصی نے خطاب میں افواجِ پاکستان کے اس عزم کو سراہا کہ وہ ہر قیمت پر وطن عزیز کا دفاع کریں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *