Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملیر ندی میں بہائو تیز،سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملیر ندی میں بہائو تیز،سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی : ملیر ندی میں طُغیانی اور پانی کے تیز بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند رہے ۔ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور۔ اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا۔رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکسپریس وے ، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہوا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا ، جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب ہوئی، ٹریفک پولیس موقع پرموجود رہی اور صورتحال کوکنٹرول کرنے کی کوشش کرتی رہی ۔قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج فلائی اوور پر بھی بدترین ٹریفک جام تھا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لیتے ہوئے قیوم آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کراسنگ اور ای بی ایم کازوے بند ہونے پر صورتحال کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی پیر محمد شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ برساتی پانی کے تیز بہاؤ کے باعث کورنگی کراسنگ اور ای بی ایم کازوے ٹریفک کے لیے بند ہیں، کورنگی کراسنگ اور ای بی ایم کازوے بند ہونے سے قیوم آباد چورنگی اور جام صادق پل پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے ، صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں، رہنمائی کے لئے اضافی نفری تعینات کی جائے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *