لاہور:پنجاب حکومت نے کینال روڈ پر ییلو لائن منصوبے کا اعلان کیا۔ منصوبے کیلئے دو تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے، ٹریک یا الیکٹرک ٹرام ماڈل۔منصوبے کی کل لاگت 80 ارب روپے بتائی گئی ہے۔ مگر بجٹ میں صرف 10 ارب مختص۔فنڈز کی کمی اور متضادپالیسی نے حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور کی کینال روڈ پر جدید شہری ٹرانسپورٹ کے قیام کے لیے ییلو لائن منصوبے کا فیصلہ کیا ہے ۔ الیکٹرک ٹرام کے لیے چینی کمپنی نورنکو کے تعاون کی تجویز دی گئی ہے ۔ تخمینہ لاگت اور مختص بجٹ کے درمیان واضح تضاد نے منصوبے کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت یا تو اس منصوبے کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرے گی یا پھر اسے آئندہ مالی سال تک مؤخر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے کے بروقت آغاز اور تکمیل کے امکانات دھندلا گئے ہیں۔ اگر اضافی وسائل بروقت فراہم نہ کیے گئے تو یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے ۔کینال روڈ پر جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولت دینا تھا۔

Leave a Reply