راولپنڈی : وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے زرعی اقدامات سے متعلق اہم منصوبوں اور سیلاب کی ریلیف سرگرمیوں بارے تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، سپشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ عامر شہزاد کنگ، ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں، چوہدری عبدالحمید، رانا تجمل، انجنئیر ساجد نصیر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسان کارڈ فیز IIکے تحت ساڑھے 7لاکھ کسان کارڈ جاری کیے گئے ہیں اور کسان کارڈز کے ذریعے 96ارب روپے کا بلا سود قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔ 75سے 125 ہارس پاور کے لوکل و درآمد شدہ ٹریکٹرز کی جلد ڈیجیٹل قرعہ اندازی عمل میں لائی جائے گی جبکہ 4ماڈل ایگری مالز اکتوبر میں آپریشنل ہو جائیں گے۔ زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت مزید 2ہزار نوجوانوں کی بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

Leave a Reply