Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سی ای او کے الیکٹرک کو اپوزیشن لیڈر کے ایم سی کا قانونی نوٹس ارسال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سی ای او کے الیکٹرک کو اپوزیشن لیڈر کے ایم سی کا قانونی نوٹس ارسال

کراچی:پوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونِس عبداللہ علوی کو غیر قانونی اور غیر مجاز طور پر میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز کے نرخوں میں اضافے کے خلاف باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا۔میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز (ایم یو سی ٹی)براہِ راست شہریوں پر ناجائز مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔لیگل نوٹس کے مطابق، ایم یو سی ٹی کے نرخوں میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا اضافہ صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی سٹی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ۔ تاہم کے الیکٹرک نے ازخود یہ نرخ بڑھا دیے ہیں، حالانکہ کمپنی محض کلیکشن ایجنٹ ہے اور اسے ایسے کسی اقدام کا اختیار نہیں۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکسز (ایم یو سی ٹی) میں اس غیر قانونی اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ، قرارداد نمبر 51 (11-06-2024) کے مطابق پرانے نرخ بحال کیے جائیں، غیر قانونی طور پر وصول کی گئی اضافی رقوم واپس کی جائیں اور صارفین سے باضابطہ معافی مانگی جائے ۔بصورت دیگر یہ معاملہ سیاسی فورمز اور معزز ہائی کورٹ میں زیر سماعت توہینِ عدالت درخواست میں اٹھایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *