راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک سے 44ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس ان لینڈ سٹڈی ٹور کے افسران نے ملاقات کی، اجلاس میں سٹڈی ٹور پر افسران کو راولپنڈی ضلع کی پروفائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کا اس وقت فوکس اربن فلڈنگ، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، ماحولیاتی مسائل، الیکٹرک بس، انسداد تجاوزات اور ستھرا پنجاب ہیں۔ پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے اس اے ڈی پی میں پانچ پارکنگ پلازوں کی تعمیر شامل ہے۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دودوچھہ ڈیم کی تعمیر شامل ہے۔ لئی ایکسپریس وے، کچہری چوک، سنگل فری کاریڈور، پارکنگ پلازہ، ڈریمز واٹر سپلائی پراجیکٹ، بنیادی مراکز صحت کی رویمپنگ و دیگر شامل ہیں۔
اربن فلڈنگ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی پر فوکس، کمشنر

Leave a Reply