Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کامیابی کیلئے زندگی کو سیرتِ مصطفی ؐکے مطابق ڈھالنا ہوگا:علما – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کامیابی کیلئے زندگی کو سیرتِ مصطفی ؐکے مطابق ڈھالنا ہوگا:علما

حافظ آباد: جامع مسجد مدینہ، مدینہ سٹی خانقاہ نقشبندیہ میں سیرت مصطفی ؐکے موضوع پر روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس کی میزبانی مولانا پیر عبدالحنان صدیقی نے کی۔اجتماع میں علما، مشائخ، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا پیر محمد شاہ نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐکی سیرتِ طیبہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے روشنی اور ہدایت کا مینار ہے ۔ آپ ؐ کی زندگی کا ہر پہلو کامل نمونہ ہے جسے قرآن کریم نے اسوہ حسنہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو سیرتِ مصطفی ؐکے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ، مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما شیخ گلزار احمد، مولانا شاہد عمران عارفی، حافظ محمد عثمان قصوری، قاری ارباب سکندر، حافظ محمد قاسم گجر، قاری ارشد محمود صفدر اور قاری وسیم اﷲ امین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ نبی آخرالزماں ؐکی سیرتِ مبارکہ انسانیت کے لیے رحمت اور کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے ، امت مسلمہ کو در پیش مسائل کا واحد حل یہی ہے کہ ہم اجتماعی اور انفرادی زندگی میں تعلیماتِ مصطفی ؐکو اختیار کریں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *