Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بہترمعیارِ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :کمشنر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بہترمعیارِ تعلیم کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے :کمشنر

فیصل آباد: شفافیت اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ، اس مقصد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یہ بات کمشنر و چیئرمین ایجوکیشن بورڈ راجہ جہانگیر انورنے ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں فیصل آباد بورڈ کے انتظامی اور تدریسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں سیکرٹری بورڈ رانا حبیب الرحمن نے ایجنڈا پیش کیا جس پر بورڈ ممبران نے بحث کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ لاہور، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد، ڈی ایس فنانس اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا نے شرکت کی۔اجلاس میں کل نو کیسز پیش کئے گئے جن میں سے آٹھ کی منظوری دی گئی جبکہ ایک کیس کو مؤخر کر دیا گیا۔اس موقع پر بورڈ کے اجلاس میں مختلف اہم فیصلے کئے گئے جن میں خالی اسامیوں پر بھرتی، خصوصی اعزازیہ کے لئے گرانٹ، ڈیلی ویجز ملازمین اور آئی ٹی سٹاف کی تعیناتی جیسے اقدامات شامل تھے ۔مزید برآں بورڈ کی کارکردگی میں بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کی گئیں جبکہ بورڈ دفاتر میں ریسائیکل پیپر کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *