اسلام آباد:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں وکلا برادری کا کردار اہم ہے ، بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والی نسلوں کے ہیرو ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی نظر آئی، پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہی ہے ،سیلاب کی تباہ کاریاں ہمارے لئے باعث زحمت بنی ہوئی ہیں ،یہی سیلاب باعث رحمت ہوتے اگر ملک میں بروقت ڈیمز بنائے گئے ہوتے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بارمیں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply