اسلام آباد: پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں منعقدہ تقریب میں جامعہ کو سعودی حکومت کی طرف سے تحفے میں دی گئی چار بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سفیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات مثالی اور دنیا بھر میں تسلیم کیے جاتے ہیں جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سعودی حکومت کے دل میں ایک خاص مقام ہے۔ مہمان نوازی پر صدر جامعہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے بسوں کے اس سے تحفے سعودی عرب کی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل سفیر نواف سعید المالکی کو سینٹرل ٹرانسپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر سید حسن آفتاب نے جامعہ کی ٹرانسپورٹ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات مثالی، دنیا مانتی ہے، سعودی سفیر

Leave a Reply