چنیوٹ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھراپنجاب کے تحت ضلع چنیوٹ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بناناترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲ گوندل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا اورزیروویسٹ کو یقینی بنانے کے لئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فعال کردار اداکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن میں کوئی سستی یا عدم توجہی برداشت نہیں۔کام نہ کرنے والے ورکرز کو نوکری سے فارغ کریں۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو ہفتہ میں دو بار ریویو میٹنگ کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ آئندہ جمعہ کو تحصیل چوک سے جھمرہ روڑ تک واشنگ آپریشن کیا جائے جبکہ یونین کونسلز کو منتخب کرکے روزانہ باقاعدگی سے صفائی ستھرائی یقینی بنائیں۔شہر کی اہم شاہرات معیاری صفائی کا نمونہ نظر آنی چاہیں۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے مزید متحرک ہونے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a Reply