Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جدید ترین ٹرین سروس جلد شروع کر دی جائیگی ،چیئرمین سی ڈی اے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جدید ترین ٹرین سروس جلد شروع کر دی جائیگی ،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بدھ کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ریل کار چلانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر انجینئرنگ ، پلاننگ سمیت ریلویز اور متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔اس سلسلہ میں سی ڈی اے اور پاکستان ریلویز جڑواں شہروں کے درمیان ٹرین چلانے کے حوالے سے جلد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کریں گے ۔ منصوبے کے تحت جڑواں شہروں کے درمیان جدید ٹرین سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ ای وی ٹرین منصوبے کے لے آؤٹ پلان، بہترین بزنس ماڈل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ای وی ریل کار منصوبے سے کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے طریقے کار قواعد و ضوابط کے کو پورا کیا جائے ۔ منصوبے کی افادیت کو مزید بڑھانے کیلئے اس سروس کو اسلام آباد کے دیگر علاقوں جہاں ریلوے نیٹ ورک موجود ہو تک رسائی دینے پر بھی کام کیا جائے ۔ ٹرین منصوبے کی تکمیل سے جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں کمی آئے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *