Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک سعودی معاہدہ عالم اسلام کیلئے نئی قوت ،مولانا بشیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک سعودی معاہدہ عالم اسلام کیلئے نئی قوت ،مولانا بشیر

کراچی: سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیر اعظم شہباز شریف ، سعودی عرب کے فرماں روا اس معاہدے کو عملی شکل دینے پر خصوصی طور پر مبارک باد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ یہ معاہدہ بلاشبہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت اور مزید استحکام بخشے گااور نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ پوری اسلامی دنیا کے لیے اعتماد ،حوصلے اور نئی قوت کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال مئی میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد پوری دنیا اور خصوصا ً اسلامی دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مسلمانوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی طرف مثبت قدم ہے ۔انہوں نے غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کے دو سال سے جاری مظالم اور قطر پر حالیہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم ، معصوم بچوں اور عورتوں کی شہادتیں، اور قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *