Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مجرمانہ سازش کا جرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مجرمانہ سازش کا جرم ثابت، سابق فرانسیسی صدر کو 5 سال قید کی سزا

پیرس: سابق فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی عدالت نکولس سرکوزی پر مجرمانہ سازش کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی۔
فرانسیسی عدالت کے مطابق سرکوزی نے اپنے صدارتی الیکشن میں غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی، اپنے فیصلے میں عدالت نے نکولس سرکوزی کو حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔فرانس کے سابق صدر سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر تھے جبکہ ان دنوں وہ کرپشن کے مختلف الزامات پر گھر پر نظربند ہیں۔گزشتہ سال فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر 2012 کی انتخابی مہم میں غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی تھی۔پیرس کی اپیل کورٹ کی جانب سے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا گیاسابق صدر نکولس سرکوزی کی سزا پر فرانس کی سیاست میں سیاسی ہلچل مچ گئی، سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے اپنے موقف میں کہا کہ میں بے گناہ ہوں، فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *