ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی لکیر کھینچنے والے ہم میں سے نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بسوں کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں سینٹرل یا ساؤتھ نہیں پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں، بار بار پنجاب کا نام لے کر لکیر کھینچنے کی بات کی جارہی ہے، جو جنوبی پنجاب کی بات کرتے ہیں ان کو بھی اقتدار ملا، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جو سینٹرل، ساؤتھ، نارتھ پنجاب کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے دوست نہیں ہیں، ان کو اقتدار چاہیے، دوسرا آج کل ہر کوئی پنجاب پر انگلی اٹھا رہا ہے،میں پنجاب کے عوام کی ذمہ دار ہوں، پنجاب کی جانب اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک باعزت شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کرتی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو، مگر ان کا کہنا چاہتی ہوں یہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار روپے سے سیلاب متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا
پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں: مریم نواز

Leave a Reply