Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جھوک فاضل میں سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جھوک فاضل میں سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ

میلسی:پی ایم اے ، پیرا میڈیکل سٹاف، تحصیل ہسپتال میلسی، مرکزی انجمن تاجران اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے موضع جھوک فاضل میں سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں دو ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔کیمپ میں مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، شوگر ٹیسٹ سمیت دیگر سہولیات بھی فری فراہم کی گئیں جبکہ آنے والے متاثرین میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ایم ایس ڈاکٹر نوید کھنڈ، ڈاکٹر محمد بشیر احمد، ڈاکٹر گدائے حسین، ڈاکٹر سلمان مجید، ڈاکٹر ثنا اللہ، ڈاکٹر حرا اسلم اور ڈاکٹر شگفتہ ساجد نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد سلیم، شیخ فہد سلیم، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر مہر عبدالرؤف، مہر زبیر، حاجی ریاض احمد، شاہزیب، حسن، نبیل، مصطفی، ضیاء، محسن اور صفدر شاہد بھی موجود تھے ۔کسان اتحاد کے ضلعی صدر شبو خان بلوچ، چودھری ثناء اللہ نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *