اسلام آباد:ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور وزارت مواصلات اسلام آباد کی طرف سے موصولہ وضاحت کے مطابق دورانِ ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے کوٹے کے تحت بھرتی افراد کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔مرحوم کوٹے کے تحت سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھرتیاں کی گئی تھیں۔ احکامات کے مطابق تمام سرکل انچارج سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔

Leave a Reply