اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سابق سینیٹر شبلی فراز کی خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا،شبلی فراز کو عدالت سے سزا ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔ کاغذات نامزدگی 8 اور 9 اکتوبر کو جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے ۔فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 115 اور پی پی 116 کی نشست پر انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے جبکہ مظفر گڑھ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 269 پر بھی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔ کاغذات نامزدگی13تا 15 اکتوبر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply