Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مظاہرین مقبوضہ کشمیرکی 3نسلوں کی جدوجہد دیکھیں:خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مظاہرین مقبوضہ کشمیرکی 3نسلوں کی جدوجہد دیکھیں:خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا جو آپ کو میسر ہے اس کے عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کرسکتے ، اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے کو پہنچ گئی۔ وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں، پھانسی چڑھ گئے ، سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ کشمیرکی جنگوں میں شہید فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی سمیت سب شامل ہیں، پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایاہے اور لگائیں گے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اکتوبر 1947 میں سرحد پار کرتے وقت ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے تھے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *