Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فلسطینی اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے :تحریک تحفظ آئین – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فلسطینی اور کشمیریوں کیساتھ کھڑے :تحریک تحفظ آئین

اسلام آباد: تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان و پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجہ نے کہا تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم کشمیری عوام کے ساتھ بھی کھڑے ہیں، ان سے مذاکرات کیے جائیں۔اسلام آباد میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے بیڑے کو اسرائیل نے قبضے میں لے لیا ہے ۔سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، نوجوان نسل بیرونِ ممالک جا رہی ہے ، یہاں روز بروز مہنگائی بڑھ رہی ہے ، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے ۔اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے ، غزہ میں ہزاروں لوگوں کو شہید کیا گیا، فلسطین میں بچوں اور عورتوں پر ظلم کیا جا رہا ہے ۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے میں امن کی کوئی بات نہیں، ٹرمپ کے 20 نکاتی ایجنڈے کی وزیرِ اعظم پاکستان نے تعریف کی، وزیرِ اعظم نے ایجنڈا پڑھے بغیر ہی اس کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ وہ امن منصوبہ نہیں جو ہم نے دیکھا تھا، پاکستان کو اس ایجنڈے میں شامل نہیں ہونا چاہیے ، کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 38 مطالبات عوامی ہیں۔مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کشمیریوں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کی جائیں، کشمیر کی صورتحال پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہو جانا چاہیے ، کشمیر میں حقیقی قیادت کے لیے نئے انتخابات کی طرف جانا ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *