اسلام آباد:حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر سٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائے گی۔ ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے ۔ چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دئیے جا چکے ہیں، ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چینی کے ذخائر وافر ،حکومت نے مزیددرآمد روک دی

Leave a Reply