Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈینگی بے قابو،جڑواں شہروں میں مزید 69 کیسز رپورٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈینگی بے قابو،جڑواں شہروں میں مزید 69 کیسز رپورٹ

اسلام آباد،راولپنڈی: جڑواں شہروں میں ڈینگی کا پھیلاؤ بڑھنے لگا،اسلام آباد میں 40،راولپنڈی میں مزید29 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔گزشتہ روز ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت طبی ماہرین کا اہم اجلاس ہوا جس میں ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور گھر گھر انسداد ڈینگی فوگنگ یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دی گئیں ۔بتایا گیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 40 کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ ایک یوم میں شہر بھر میں 977 انسپکشنز کی گئیں اور 1 ہزار 742 مقامات پر فوگنگ کروائی گئی۔ ادھر راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 29کیسز سامنے آگئے ،14لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ 22ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی پائی گئی ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق ر اولپنڈی ضلع میں اب تک ڈینگی کے 709مریض کنفرم ہوئے ہیں جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *