Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
برطانیہ کے ساحلی علاقے میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

برطانیہ کے ساحلی علاقے میں شرپسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی

لندن: برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔برطانوی پولیس نے مسجد کو آگ لگانے کے واقعہ کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق برطانیہ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔اس وقت مسجد کے عمر رسیدہ چیئرمین اور ایک نمازی عشاء کی نماز کے بعد چائے پی رہے تھے۔چیئرمین نے بتایا کہ ہم نے ایک زور دار دھماکہ سنا، باہر نکلے تو دیکھا مسجد کا دروازہ شعلوں میں گھرا ہوا ہے، ہم فوراً باہر بھاگے اور مدد کے لیے پکارا۔مسجد میں موجود دونوں افراد محفوظ رہے تاہم داخلی حصے کو نقصان پہنچا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *