مظفرآباد:وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر مظہر سعید شاہ کی گلوبل صمود فلوٹیلا سے واپسی پر فلوٹیلا میں انکے ہمراہ شریک پاکستانی وفد کے اراکین ڈاکٹر اسامہ ، عزیر نظامی، محمد اسماعیل خان کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے حصار توڑنا، نہتے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنا، انسانی امداد کو اہل غزہ تک پہنچا کر انسانی امداد کی راہداری کو بحال کرنا اور صیہونیت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا تھا۔ کشمیر اور فلسطین کا غم اور دکھ ایک ہے۔گلوبل صمود قافلے کیوجہ سے پوری دنیا میں شعور اور بیداری پیداہوئی۔ اس امداد کے بعد 6ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا۔ غزہ کی طرح مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ بھی توڑیں گے ، فلوٹیلاکی طرز پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر ان لوگوں کی مدد سے تحریک چلانی ہے ۔ بنیان المرصوص پاکستان کی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی کامیا بی ہے ۔ پیر مظہر نے کہا کہ آزادکشمیر میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی رنجیدہ ہوں۔ سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ ایسے حالات دوبارہ نہ پیدا ہوں۔ ڈاکٹر اسامہ نے کہا کہ دوران سفر جہاں فلسطین کا جھنڈا رکھا وہاں کشمیر کا جھنڈا بھی ساتھ رکھا ۔
آزاد کشمیر میں قیمتی جانوں پر سخت رنجیدہ ہوں ،پیر مظہر سعید گلوبل صمود فلوٹیلا کا مقصد غزہ کا حصار توڑنا،قتل عام روکنا تھا ،پریس کانفرنس

Leave a Reply