Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بچوں کو معذوری سے بچائیں ، قطرے پلوائیں، ڈی سی قصور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بچوں کو معذوری سے بچائیں ، قطرے پلوائیں، ڈی سی قصور

قصور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد قومی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی غلام مصطفی سحر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل اقبال، ایم ایس بابابلھیشاہ ہسپتال قصور، فوکل پرسن ڈبلیو ایم او اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم 3تا16اکتوبر تک جاری رہے گی۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ۔مہم کے دوران 6ماہ سے لیکر 5سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جا رہے ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر2ہزار 990ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جن میں2ہزار 785 موبائل ٹیمیں،131فیکسڈ ٹیمیں اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز’578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے دو قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں کیساتھ تعاون کریں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی نے ٹی ایچ کیوہسپتال پتوکی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *