Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں نہ دے، ماضی سے سبق سیکھے: عابد شیر علی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں نہ دے، ماضی سے سبق سیکھے: عابد شیر علی

لاہور: رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت دھمکیاں نہ دے ماضی سے سبق سیکھے۔دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا اسلام آباد دھرنےمیں فیض حمید نے پیسے تقسیم کیے، فیض حمید جیسے لوگ بھی بری الذمہ نہیں ہوسکتے،اگر اس وقت چیف جسٹس کے فیصلے پرعمل کیا ہوتا توآج یہ واقعات نہ ہوتے۔اُنہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی ہوچکی اب احتجاج کی کیا ضرورت تھی؟ گزشتہ تین دنوں سےسڑکوں پر تماشا کیا گیا،ٹی ایل پی والے کس کےخلاف لانگ مارچ کررہےتھے؟ اگریادداشت پیش کرنا تھی تووفد کےہمراہ جایا جاسکتا تھا۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ایک طرف افغانستان کا حملہ ہوا، دوسری طرف ٹی ایل پی سڑکوں پر محرکات کو دیکھنا پڑا ، ماضی کےواقعات سے سبق سیکھنا ہو گا،خیبرپختونخوا حکومت کو دھمکیاں نہیں دینی چاہیے، تحریک انصاف کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *