وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دارالحکومت کے تمام بڑے منصوبوں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو تعینات کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر منصوبے کیلئے الگ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی سے منصوبوں پر جاری پیش رفت میں بہتری آئے گی اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اپنے منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل کا ذمہ دار ہو گا۔اجلاس میں گندھارا کلب کو فعال کرنے کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گندھارا کلب میں کھیلوں اور تفریح کی مختلف سہولتیں مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ گندھارا کلب میں موجودہ کلبز سے بہتر اور زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔اجلاس میں نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے سی ڈی اے ہسپتال کا متبادل پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پلان مرتب کیا جائے جس سے سی ڈی اے ملازمین کو علاج معالجے کی بہتر سہولت میسر ہو۔ مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع، مختلف سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ، ہوٹلز اور کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے پراجیکٹس پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں فلاح عامہ کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ۔
اسلام آباد، بڑے منصوبوں کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ گندھارا کلب میں تفریح کی سہولتیں ،سی ڈی اے ہسپتال کا متبادل پیش کرنیکی ہدایت فلاح عامہ کے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ،وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس

Leave a Reply