Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر،نسیم کی واپسی فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، بابر،نسیم کی واپسی فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریزز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق سلمان علی آغا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے لیے 15رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے ، ٹی ٹونٹی میں بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوگئی۔عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ محمد حارث اور خوشدل شاہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے ، اسی طرح فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان،صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان،اور عثمان طارق شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان ،محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *