Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی کشمیر بلیک ڈے پر خصوصی نشریات مباحثے ، ملی نغمے اور ڈاکومنٹری رپورٹس سے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی کشمیر بلیک ڈے پر خصوصی نشریات مباحثے ، ملی نغمے اور ڈاکومنٹری رپورٹس سے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا

فیصل آباد:ریڈیو پاکستان فیصل آباد نے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ یہ خصوصی ٹرانسمیشن دن بھر جاری رہی، جس میں مباحثوں، تجزیوں، ڈاکومنٹری رپورٹس اور ملی نغموں کے ذریعے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان فیصل آباد، تابندہ اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کے نہتے عوام کی آواز دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی ہر فورم پر بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔تابندہ اقبال نے کہا کہ بھارت نے ریاستی جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی، مگر یہ جدوجہد کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔ خصوصی نشریات کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا ہے ۔ہیڈ آف نیوز سیکشن، عفاف سعید نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی خبریں اور پروگرام کشمیر کے مسئلے کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرتے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *